لاہور (تجزیہ کار) کراچی میں کرونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کے دوران تقریباً چار سو افراد بارے خفیہ اداروں نے تحقیقات شروع کردی۔ گزشتہ دنوں مختلف ذرائع سے خبریں منظرعام پر آتی رہی ہیں کہ تقریباً 4 سوا چار سو افراد ایسے ہیں جن کی میتوں کو دفنانے سے پہلے تصدیق نہیں گئی کہ ان میں کہیں کرونا وائرس تو نہیں تھا کیونکہ ان میتوں کو سپردخاک کرتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار بن گئیں۔ اور اگر ان میں کوئی کرونا کا مریض تھا تو ان کے تجہیزو تکفین کے وقت جو ورثاء اور عزیزو اقارب موجود تھے ان میں کرونا وائرس ہوسکتا ہے معلوم ہوا ہے کہ ان جاں بحق افراد بارے خفیہ اداروں نے باقاعدہ تحقیقات شروع کردی ہے کہ یہ لوگ کن کن علاقوں میں رہنے والے تھے اور ان کی موت کی وجہ کیا تھی۔
