تازہ تر ین

بھارتی حکومت کورونا کی آڑ میں مسلمانوں کو نشانہ بنا رہی ہے، وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد( و یب ڈ سک ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس وبا کا پھیلاو روکنے کی پالیسی کی آڑمیں بھارتی حکومت مسلمانوں کونشانہ بنارہی ہے۔عمران خان کا اپنے ٹوئیٹ میں کہنا تھا کہ پرتشددکارروائیوں سےہزاروں بھارتی مسلمان بھوک میں مبتلاہیں۔ مودی حکومت کےاقدامات جرمن نازیوں جیس ےہیں اور ہندوتوا کی متعصبانہ سوچ کاثبوت ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی کی پالیسی کے باعث ہزاروں مسلمان بے گھرہوئے۔ مودی سرکار کی مسلمانوں کے خلاف پرتشدد پالیسی کورونا وائرس کے پھیلاو میں ناکامی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔واضح رہے کہ بھارتی مصنفہ، صحافی اور سماجی کارکن ارون دتی رائے انکشاف کرچکی ہیں کہ بھارتی حکومت کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاو کا ذمہ دار مسلمانوں کو ٹھہرا کر ہندووں کے جذبات کو اکسا رہی ہے جس سے حالات ایک بار پھر مسلمانوں کی نسل کشی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ دوسری جانب بھارت میں کورونا وبا کی ابتدا ہی سے تبلغی جماعت کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے بھی بھارت میں مسلمانوں کے خلاف کورونا وائرس وبا کو بنیاد بنا کر اشتعال انگیزی کی مذمت کی گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain