تازہ تر ین

پی آئی سی کے 2ڈاکٹروں، شادباغ میں خاندان کے 7افراد کو کرونا،مزید 22جاں بحق،514نئے کیس رپورٹ

لاہور‘ اسلام آباد‘ پشاور‘ قصور‘ کراچی (نمائندگان خبریں) ملک بھر میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7993 تک پہنچ گئی جبکہ 167 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا کے وار جاری ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن
سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 514 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے نتیجے میں ملک میں کرونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 7993 ہوگئی۔ طبی عملے نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7847 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک مجموعی طور پر 98 ہزار 522 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جبکہ 1868 افراد اس موذی مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ پنجاب میں سب سے زیادہ مریض اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ 3649 مریض ہیں۔ سندھ میں 2355، خیبر پختونخوا 1137، بلوچستان 376، اسلام آباد میں 171جب کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 48 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مریضوں کا علاج کرنے والے ہیلتھ پروفیشنلز خود وائرس کا شکار ہونے لگے ۔پنجاب انسی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے مزید ہیلتھ پروفیشنلز کے کروونا کے ٹیسٹ پوزیٹو آ گئے ۔پی آئی سی کی تین نرسز ،ایک ڈاکٹر اور پانچ پیرا میڈیکس میں کروونا ٹیسٹ پوزیٹو آئے ہیں ۔واضح رہے اس سے پہلے پی آئی سی کے دو پروفیسر ، چار ڈاکٹرز اور چھ نرسز میں کروونا ٹیسٹ پوزیٹو آئے تھے ۔مجموعی طور پر 122 ہیلتھ پروفیشنلز کے ٹیسٹ کے لیے نمونے لیے گئے تھے۔ پی آئی سی کے پوزیٹو ڈاکٹرز نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی تعداد 21ہوچکی ہے۔دوسری جانب پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں آپریشن تھیٹرز بند کر دئیے گئے ہیں ۔ لاہور کے علاقے شادباغ میں ایک ہی گھر کے سات افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہونے پر محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے قرنطینہ منتقل کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ فیملی نے نجی لیب سے ٹیسٹ کروائے تھے، کرونا کا شکار ہونے والے مریضوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔دوسری جانب ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب سے کرونا وائرس کے مزید 182 کیس، تعداد 3686 ہو گئی۔701 زائرین سنٹرز، 1531 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 94 قیدیوں، 1360 عام شہریوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔گجرات میں کرونا وائرس سے تیسری ہلاکت۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر گجرات کے نواحی گاﺅں معین الدین پور سیداں کی رہائشی 80سالہ کرونا وائرس کی مریضہ گزشتہ روز دم توڑ گئی ہے جسے آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ہے۔ بیرون ممالک سے اسلام آباد پہنچنے والے پاکستانیوں میں سے 30 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں میں بیرون ملک سے 2 ہزار پاکستانی اسلام آباد پہنچے ہیں۔ بیرون ملک سے آنے والے 30 مریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ 15 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ صحت یاب ہونے والے افراد کو گھروں میں قرنطینہ میں رہنے کیلئے بھیج دیا ہے۔ الہ آباد کے محلہ رحمان پورہ کے رہائشی اقبال اور اس کے معصوم بچے کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر پورے محلے کو سیل کر دیا گیا تھا اقبال اور اس کا معصوم بچہ صحت یاب ہو چکے ہیں لیکن اہل محلہ کے تقریباً 350 افراد کے ٹیسٹ لے کر لیبارٹری بھیجے گئے جن میں سے 200 افراد کی رپورٹ آ گئی جن میں سے دس افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جبک 150 افراد کی رپورٹ آناابھی باقی ہے جن افراد کے ٹیسٹ مثبت آنے ہیں ان کو قرنطینہ سنٹر چونیاں منتقل کیا جا رہا ہے الہ آباد اور گردونواح میں مذید خوف و ہراس پھیل چکا ہے۔ ڈیرہ اللہ یار میں کرونا وائرس کے مزید 7کیس سامنے آگئے مجموعی تعدادبڑھ کر 20ہو گئی شہر میں لاک ڈاون میں نرمی آنے سے تمام کاروباری مراکز کھل گئے جگہ جگہ لوگوں کا ہجوم محکمہ صحت نے کارروائی کرتے ہوئے6نجی اسپتال سیل کردیئے ڈیرہ اللہ یار میں ایک خاتون سمیت 7افراد کے کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں۔ پی ڈبلیو ڈی میں ایک ہی گھر سے چھ کرونا وائرس کیسز سامنے آگئے جس کے بعد پی ڈبلیو ڈی کی گلی نمبر چوالیس کو سیل کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وائرس سے متاثرہ مریضوں کو آئسولیشن وارڈز میں شفٹ کر دیا گیا۔ تھانہ ظفروال کے گاو¿ں موہلن کو سیل کر دیا گیاتفصیلات کے مطابق موہلن گاو¿ں کی 65سالہ رہائشی خورشید بیگم لاہور میو ہسپتال میں داخل تھی وہاں اس کو کرونا کا مرض لاحق ہو گیا۔ خورشید بیگم میو ہسپتال لاہور میں وفات پا گئی ریسکیو 1122 لاہور کی ٹیم نے نارووال منتقل کیا۔ نارووال ریسکیو نے ان کے آبائی گاو¿ں موہلن میں نماز جنازہ کے بعد قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا۔موہلن گاو¿ں کے باسیوں کو گھروں سے باہر نکلنے سے منع کر دیا گیا ہے گاو¿ں کے باہر سے بھی کوئی شخص اندر داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain