تازہ تر ین

خبریں رضاکار کا پریشان لوگوں کو مفت کھانا کھلانا بڑی نیکی ہے،مائرہ خان

لاہور (لیڈی رپورٹر) عدنان شاہد فاﺅنڈیشن کے زیراہتمام خبریں و چینل ۵ کے رضاکاروں کی جانب سے لاہور میں 13 ویں روز بھی دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ میں مختلف مقامات پر مفت کھانا تقسیم کیا گیا۔خیبر پختونخوا کے لیبر وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا سب سے پہلے میں خبریں گروپ کے ضیاشاہد اور ان کے بیٹے امتنان شاہد صاحب کو مختلف شہروں کے اندر لنگرخانے کھولے ہیں میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اس مشکل وقت کے اندر جب ملک کرونا کے باعث لاک ڈاﺅن میں ہے اور سارے کاروبار بند ہیں غریب لوگ جو مزدوری کرتے تھے ان کیلئے کھانے پینے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے ایسے وقت میں انہیں کھانا فراہم کرنا ایک بہت بڑی نیکی کا کام ہے۔ میں اس پر خبریں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ اور میں سمجھتا ہوں کہ اور لوگ بھی جن کے پاس وسائل ہیں وہ بھی ایسا نیکی کا کام کریں۔وزیراعظم عمران خان بھی کوشش کررہے ہیں کہ لوگوں کو مسائل سے نکالیں۔لیکن اگر خبریں گروپ کی طرح اور گروپ بھی سامنے آئے تو ملک بہت سی مشکلات سے نکل سکتا ہے۔ اور میں ضیاشاہد اور امتنان شاہد صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ یہ اس وقت پاکستان کی بہت بڑی خدمت کررہے ہیں۔ٹیسٹ کرکٹر جنید خان نے کہا کہ میں خبریں رضاکار کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ ایسے مشکل وقت میں انہوں نے آگے بڑھ کر ایک احسن کام سرانجام دیا ہے جو لائق تحسین ہے۔ تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ضیاشاہد صاحب اور امتنان شاہد صاحب نے غریب طبقہ کی مدد کرکے بڑا نیک کام کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ انہیں اس نیک کام کا اجر دیگا۔ ایونٹ منیجر عامر مظہر نے کہا کہ چیف ایڈیٹر خبریں ضیاشاہد صاحب اور ایڈیٹر امتنان شاہد صاحب نے خبریں رضاکار ٹیم بنا کر بہت اچھا کام کیا ہے جو غریب اور مزدور طبقہ لوگوں کو مفت کھانا فراہم کررہے جو ایک بہت بڑا نیکی کا کام ہے۔خبریں اور چینل۵ نے ہمیشہ غریب عوام کی ہر مشکل وقت میں مدد کی ہے۔ جس پر یہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اداکارہ مائرہ خان نے کہا کہ ضیاشاہدصاحب اور امتنان شاہد صاحب نے ہمیشہ مشکل کی گھڑی میں لوگوں کی مدد کی ہے۔ اب بھی جبکہ کرونا کے باعث لاک ڈاﺅن ہونے کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں ایسے وقت میں ان کو مفت کھانا فراہم کرنا بہت ثواب کا کا کام ہے اور خبریں ہمیشہ ایسے نیکی کے کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہے۔ جس پر یہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain