تازہ تر ین

حالت جنگ میں ذخیرہ اندوزی نہ کریں،دوسروں کی مدد کریں،اورنگ زیب لغاری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)عالم دین پیر ضیاءالحق نقشبندی نے بتایا کہ حکومتی اجلاس میں کرونا وائرس سے انسانیت کو بچانے کے لئے تجاویز پر گفتگو کی گئی اس کے علاوہ آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا البتہ جتنی تیزی سے لوگوں کو ریلیف پہنچانا چاہئے تھا حکومت نہیں پہنچا سکی۔ چینل فائیو کی کورونا اسپیشل ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سفید پوش طبقے تک مدد پہنچانے کا عمل تیز ہونا چاہئے ۔پہلے بھی حکومت نے کہا تھا شہری ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں ڈنڈے کے زور پر حکومت اس پر عمل نہیں کرا سکتی عوام خود عمل کریں۔میں کہتا ہوں میں انسانی زندگیاں بہت قیمتی ہیں۔علمائے کرام نے کہا تھا رمضان میں چھوٹی مساجد میں تراویح نہ کرائی جائے،ریاست ہماری بہتری کے لئے کوشاں ہے اس موقع پر کسی کو بھی سیاست نہیں کرنی چاہئے ۔ کرونا سے مرنے والے کا کا جنازہ ہونا چاہئے غسل بھی ہونا چاہئے وبائی مرض سے مرنے والا ویسے بھی شہید ہے پھر نماز جنازہ فرض کفایہ ہے کچھ لوگ بھی پڑھیں تو ہو جاتی ہے۔رات دس بجے اذانیں دینے سے وبا ءکا گراف نیچے آیا لیکن ہمیں اجتماعی طور پر بھی اپنے اعمال بھی درست کرنے کی ضرورت ہے۔حکومت اور اپوزیشن کو مل کر کام کرنا چاہئے۔تجزیہ کار سلمان عابد نے کہا ہے کہ میری ذاتی رائے کے مطابق 27اپریل کے بعد لاک ڈاﺅن میں کمی آئے گی اور کاروباو کھلنا شروع ہو جائیں گے حالات مزید نارمل ہوں گے البتہ کچھ جزوی پابندیاں ضرور ہوں گی۔ہر سال رمضان میں ہم ذخیزہ اندوزی کا رونا روتے ہیں حکومت آرڈیننس لائی یہ اچھی بات ہے لیکن بلی کے گلے میں گھنٹی کون باندھے گا دیکھتے ہیں حکومت کیسی کارروائی کرتی ہے اگر کارروائی ہوئی تو یہ بہت بہتر اقدام ہو گا۔ پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئر پرسن فاطمہ چدھڑ نے کہا کہ حکومت شہریوں کو سہولیات دینے کے لئے کوشاں ہے لوگوں کو راشن اور کیش امداد دی جا رہی ہے۔لاک ڈاﺅن میں توسیع کی صورت میں امداد کو جاری رکھا جائے گا ۔حکومتی ٹیم عوام تک رسائی کے لئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ٹائیگر فورس پہلے بھی بنی تھی یہ رضا کار لوگ ہیں جو عوام میں شعور و آگاہی کے لئے ہیں فورس پر تنقید نہیں کرنی چاہئے۔ پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی خواتین کے تحفظ کے لئے کام کر رہی ہے،ہمارے چھتیس ڈسٹرکٹ میں دالامان ہیں جہاں ہم خواتین کے حقوق کے لئے کام کرتے ہیں۔سینئر اداکار ہ سیمی راحیل نے کہا کہ سمجھ سے باہر ہے لوگ لاک ڈاﺅن کی پابندی کیوں نہیں کر رہے اور اتنی خطرناک وبا کو سنجیدہ کیوں نہیں لیتے۔دنیا کی مساجد تک بند ہیں ۔لوگ جراثیم خود اپنے گھر لے کر جاتے ہیں لوگوں کی لاپرواہی سے ان کے اپنے عزیزو اقارب کو خطرہ ہے کوشش کریں گھر بیٹھیں ۔مخیر حضرات سفید پوش طبقے کو ڈھونڈیں اور ان کی مدد کریں۔ذخیزہ اندورزی کرنے والے جہنمی ہیں ایسے لوگ انسان کہلانے کے مستحق نہیں۔
اداکار اورنگزیب لغاری نے بتایا کہ کرونا کے خلاف واحد حل احتیاط ہی ہے۔اپنی صفائی کا خاص خیال رکھیں ماسک اور سینیٹائزر لازمی استعمال کریں۔ بہت ضروری ہے بزرگوں اور بچوں کا خیال رکھیں کیونکہ بچے بزرگ کرونا کا آسان شکار ہیں۔ہم حالت جنگ میں ہیں خود کو بھی بچائیں دوسروں کو بھی محفوظ بنائیں یہ بہت ضروری ہے کیونکہ زندگی اللہ کی نعمت اور بہت قیمتی ہے ۔اسلامی شعار اپنائیں توبہ کے دروازے کھلے ہیں۔دوسروں کی مدد کریں دکھاوا کرنے سے گریز کریں اس سے نیکی ضائع ہو جاتی ہے۔ذخیرہ اندوزی نہ کریں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain