تازہ تر ین

این 95 ماسک اور سینکڑوں تھرمل گنز چوری کرنے پر 5 سرکاری ملازمین گرفتار

پشاور (ویب ڈیسک) این 95 ماسک اور سینکڑوں تھرمل گنز چوری کرنے پر 5 سرکاری ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں طبی عملے کے لئے فراہم کیا گیا سامان چوری کرنے پر پانچ سرکاری ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی کینٹ پشاور تصور اقبال کے مطابق ڈائریکٹریٹ جنرل آف ہیلتھ کے پانچ ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزمان نے سٹورز سے طبی عملے، ڈاکٹرز کیلئے خریدے گئے ماسک اور تھرمل گن چوری کئے تھے۔ تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 13 لاکھ روپے سے زائد کے تھرمل گنز اور دیگر حفاظتی سامان برآمد کر لیا۔ یہ بات قابل غور رہے کہ ڈاکٹرز اور طبی عملہ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑ رہے ہیں ، جبکہ حکومت کی جانب سے بھی وسائل کا استعمال کرتے ہوئے ڈاکٹرز اور طبی عملے کی حفاظت کیلئے اقدامات ا±ٹھائے جا رہے ہیں۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8 ہزار 648 ہو گئی۔ جبکہ 181 افراد اس مہلک وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں ، سندھ میں 2767، خیبرپختونخوا میں 1235 ، بلوچستان 432 ، اسلام آباد میں 181 ، پنجاب میں سب سے زیادہ 3 ہزار 721 مریض موجود ہیں ، گلت میں 263 اور آزاد کشمیر 49 کورونا میں مبتلا ہیں، اس ساتھ ہی ساتھ 1970 افراد اس وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ واضح رہے اس سے قبل دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 24 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار سے زائد ہے،گذشتہ 24 گھنٹوں میں برطانیہ میں 596 نئی اموات رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد41 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، اٹلی میں اموات کی تعداد 23,660 ہوگئی، سپین میں20,453 افراد لقمہ اجل بن گئے، برطانیہ میں 16,095ہلاکتیں اور فرانس میں 19,744 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain