تازہ تر ین

شاہ محمود قریشی کا ملتان میں محکمہ صحت کی کارکرگی پر عدم اطمینان کا اظہار

ملتان (ویب ڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں محکمہ صحت کی کارکرگی پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا، انہوں نے ڈاکٹر یاسمین راشد سے شکوہ کیا کہ ملتان میں پنجاب کا سب سے بڑا قرنطینہ بنایا گیا ، لیکن ملتان کو امداد فراہم نہیں کی گئی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ہیلتھ سیکرٹری کی جانب سے ملتان کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے امداد نہیں دی گئی۔ امداد فراہم کرنے کیلئے وزیر صحت اور سیکرٹری ہیلتھ کو درخواست کی ہے۔ لیکن وفاقی وزیر اسد عمر سے امداد کے حوالے سے بات ہوئی جس پر انہوں نے فوری نوٹس لیا ہے، اسد عمر کا شکرگزار ہوں، انہوں نے کہا کہ ملتان میں پنجاب کا سب سے بڑا قرنطینہ بنایا گیا ہے جس میں تفتان سے آئے لوگوں کو ٹھہرایا گیا ہے۔ لیکن ملتان کو امداد فراہم نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب جنوبی پنجاب اور ملتان پر بھی تھوڑی توجہ دے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے شکوے پر وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے امداد نہ ملنے کا گلہ کیا ہے جس پر میں ملتان کے ہسپتالوں کا جائزہ لینے جا رہی ہوں، ہسپتالوں میں انتظامات اور امداد کا جائزہ لے کر شاہ محمود قریشی کو رپورٹ پیش کروں گی۔ واضح رہے ملتان میں کورونا مریضوں کی تعداد 31 سے زیادہ ہے، نشتر ہسپتال میں بھی ڈاکٹرز اور نرسز کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں، جس پر صفائی کرنے والے عملے نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ لیکن بعد میں وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر سامان کی فراہمی کی گئی۔ یاد رہے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز ملتان کا دورہ کیا، انہوں نے عوامی شکایات پر ممتاز آباد تھانے میں بھی ایس ایچ او پر برہمی کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے قریبی ساتھی رانا افضل نے تھانہ ممتاز آباد کے ایس ایچ او کی شکایت کی کہ ان کا عوام کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں ہے۔ جس پر شاہ محمود قریشی تھانہ ممتاز آباد پہنچ گئے۔ انہوں نے وہاں جاکر ایس ایچ او طاہر اعجاز پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنا رویہ درست کریں۔ وزیر خارجہ کا ایس ایچ او سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کام کرنا ہے تو کرو اگر نہیں کرنا تو نہ کرو، لیکن بدتمیزی برداشت نہیں کروں گا۔ کسی صورت عوام سے بدتمیزی کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اگر بدتمیزی کی تو چھوڑوں گا نہیں، اگر آئی جی پولیس بھی آگیا تو تمہیں تھانے سے پکڑ لوں گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain