تازہ تر ین

بھارت میں کورونا وائرس بے قابو ہو گیا

نئی دہلی( و یب ڈ سک) بھارت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس کے مریضوں میں ہوشربا اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور ایک دن میں 1553 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ بھارت میں مودی سرکار کی جانب سے اچانک لگائے گئے 21 روزہ لاک ڈاون کے خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 550 نئے مصدقہ کیسز سامنے آنے کے بعد بھارت میں اس مہلک وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 187 ہوگئی ہے جب کہ تاحال 543 افراد کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس کے زیادہ تر نئے کیسز ریاست مہاراشٹرا کے علاوہ وزیراعظم نریندر مودی کے حلقے گجرات میں سامنے آئے ہیں جس کے باعث کورونا وائرس وبا کے سامنے بے بس نظر آتی مودی سرکار پر عوامی دباو بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ ایک طرف تو سخت لاک ڈاون میں غریبوں کو کھانے کے لالے پڑ گئے ہیں تو دوسری جانب کورونا وئرس کے کیسز میں کمی نہیں ہو پارہی ہے۔ ان دونوں محاذوں پر مودی حکومت ناکام ہوتی نظر آرہی ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس وبا کے دوران اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے کے بجائے مودی سرکار اس مہلک وائرس کے پھیلاو کا الزام مسلمانوں پر عائد کرتے ہوئے ہندووں کے جذبات کو اکسا رہی ہے تاکہ حکومت کی خراب کارکردگی پر پردہ پڑا رہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain