لا ہور ( و یب ڈ سک)پاکستان کی معروف اداکارہ منشا پاشا کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون میں کمی غلط فیصلہ ہو سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق ادکارہ منشا پاشا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ وقت سے پہلے لاک ڈاون میں نرمی کرنا بڑی غلطی ثابت ہوگی۔ یاد رہے کورونا کی وبا کی وجہ پوری دنیا بہت پریشان ہے اور وبا پر قابو حاصل کرنے کے لیے مختلف ممالک میں لاک ڈاون نافز کیا گیا ہے تاکہ کورونا سے خود کو اور لوگوں کو محفوظ رکھ سکے۔دوسری جانب اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر دعائیہ پیغام شیئر کیا۔منشا پاشا نےکورونا کہ حوالے سے کہا کہ امید ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ میں پورا ملک متحد ہوجائے گا۔فیصل ایدھی کے حوالے سے منشا نے پوسٹ کیا کہ فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث پاکستان کے سینئر آفیسرز کو کورونا ٹیسٹ کروانے کی ضرورت پیش آئے گی۔واضح رہے پوسٹ کے اختتام میں اداکارہ منشا پاشا نے مشورہ دیا ماضی کی رنجشوں کو بھلا کر ہمیں اپنی بقا کی خاطر متحد ہونے کی ضرورت ہے ایسا کرنے پر ہی صورتحال پر قابو حاصل کیا جا سکتے ہے۔