تازہ تر ین

کرونا وائرس، دنیا میں اموات2لاکھ 10ہزار، 29لاکھ 21ہزا افراد متاثر

نیویارک ،لند ن ،میڈرڈ ،روم ،انقرہ (صباح نیوز)عالمی وبا کرونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں 2 لاکھ 3 ہزار سے اموات ہو گئیں جبکہ 29 لاکھ 21 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔دنیا بھر میں کرونا سے متاثرہ افراد میں سے 8 لاکھ 36 ہزار سے زائد صحتیاب ہو چکے ہیں۔امریکہ میں کورنا وائرس سے مزید 1 لاکھ 658 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد 54 ہزار 2 سو سے بڑھ گئیں۔ امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 60 ہزار سے زائد ہو گئیں جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 18 ہزار سے زائد ہے۔اسپین میں بھی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 378 افراد کی اموات کے بعد اسپین میں اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 22 ہزار 900 سے تجاوز کر گئی اور متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 23 ہزار سے بڑھ گئی ۔اٹلی میں کرونا وائرس نے مزید 415 افراد کی جان لے لی جہاں اب تک ہونے والی اموات 26 ہزار سے زائد ہو گئیں۔ اٹلی میں کرونا سے متاثرہ 63 ہزار سے زائد افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔فرانس میں بھی کرونا نے مزید 369 افراد کی جان لے لی۔ فرانس میں مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 600 سے بڑھ گئیں اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 61 ہزار سے تجاوز کر گئیں۔جرمنی میں بھی کرونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 83 افراد جان کی بازی ہار گئے اور اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 5 ہزار 800 سے بڑھ گئیں۔برطانیہ میں کرونا سے مزید 813 افراد کی موت کے بعد برطانیہ میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 48 ہزار سے زائد ہے۔ ترکی میں بھی کرونا کے وار جاری ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 106 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 2 ہزار 700 سے تجاوز کر گئی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain