تازہ تر ین

اوآئی سی بھارتی دہشتگردی رکوانے کیلئے مداخلت کرے: کویت کونسل

لاہور (نیٹ نیوز) کویت نے عالمی تعاون کی تنظیم (او آئی سی )سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک میں جاری مسلم مخالف جذبات سے نمٹنے کےلئے بھارت میں مداخلت کرے۔کویت کونسل آف منسٹرز کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بھارت میں مسلمانوں کیساتھ ہونے والے سلوک کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ انہوں نے او آئی سی سے بھارتی مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کےلئے ضروری اور فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔کویت کی وزارت اوقاف اور اسلامی امور کے وزیر عبداللہ الشوریکا نے ٹویٹ کیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ مسلمان اپنے ہم مذہب پرستوں کے ظلم و ستم کےخلاف بات کریں۔انہوں نے کہا کہ کیا بھارت میں مسلمانوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے اور انسانیت سوز جرائم کرنے والوں نے انتہا پسند ہندوںنے یہ سوچا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان انکے ان جرائم پر خاموش رہیں گے اور انکے خلاف کوئی سیاسی ، قانونی اور معاشی اقدام نہیں کریں گے۔دوسری جانب ممتاز کویتی وکیل اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے ڈائریکٹر میجبل الشاریکا نے ہندوستانی مسلمانوں کے معاملے کو رضاکارانہ طور پر جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں لے جانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے بھارتی مسلمانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کے خلاف تشدد کے ثبوتوں کو دستاویز کرنے میں ان کی مدد کریں۔ انہوں نے ٹویٹر پر بھارتی مسلمان خاندان کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہندوں کو عرب دنیا میں کھانا کھلایا جاتا ہے، پہننے کو کپڑے اور رہنے کو جگہ دی جاتی ہے جبکہ بھارت میں مسلمانو ں کو دین اسلام چھوڑنے کےلئے مجبور کرنے پر بھوکارکھا جارہا ہے۔ میں اس بہادر مسلم کنبہ کو سلام پیش کرتا ہوں کہ حقیر ہندوتونظریہ کےخلاف ڈٹے ہوئے ہیںاور اپنے دین پر قائم ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain