تازہ تر ین

سعودی عرب نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر عیدالفطر پر مکمل کرفیو کا اعلان کر دیا

 

ریا ض(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے کورونا وائرس  کے خدشے کے پیش نظر عیدالفطر پر مکمل کرفیو کا اعلان کر دیا۔سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور اس سے بچنے کے لیے مقرر تمام حفاظتی اقدامات میں رمضان کے آخر تک لاک ڈاون میں توسیع کر دی گئی ہے۔حکم نامے کے مطابق کرفیو میں جاری نرمی 29 رمضان 22 مئی تک برقرار رہے گی جب کہ 30 رمضان سے 4 شوال تک سعودی عرب کے تمام علاقوں اور صوبوں میں مکمل کرفیو کا اعلان کیا گیا ہے۔وزارت داخلہ کے عہدیدار نے منگل کو جاری بیان میں بتایا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ یکجہتی پیدا کر کے کرفیو کے حوالے سے نئے اقدامات کیے ہیں، وزارت صحت کے حکام کی سفارش پر کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مندرجہ ذیل فیصلے کیے گئے ہیں۔21 رمضان 1441 ہجری بمطابق 14 مئی 2020 جمعرات سے 29 رمضان 1441 ہجری بمطابق 22 مئی 2020 جمعہ کے ا?خر تک 4 اقدامات طے کیے گئے ہیں۔ مستثنیٰ اقتصادی و تجارتی سرگرمیاں جوں کی توں برقرار رہیں گیں۔25 اپریل کو جاری کردہ فیصلے میں جن اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کی اجازت دی گئی تھی وہ اسی طرح جاری رکھی جاسکیں گیں، البتہ مقررہ حفاظتی تدابیر کی پابندی ضروری ہوگی۔2۔ دن کے وقت 8 گھنٹے ضروری کاموں سے گھروں سے نکلنے کی اجازت ہوگی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain