تازہ تر ین

جنوبی وزیرستان سے بے گھر ہونے والا 9 سالہ بچہ ورلڈ ریکارڈ ہولڈربن گیا

پشاور(ویب ڈیسک)جنوبی وزیرستان سے بے گھر ہونے والا 9 سالہ بچہ ورلڈ ریکارڈ ہولڈربن گیا۔چوتھی جماعت کے طالب علم رضوان محسود کا نام مارشل آرٹ کے شعبے میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں شامل کرلیا گیا ہے۔انہیں یہ اعزاز گزشتہ برس ملا تھا۔بی بی سی کے مطابق رضوان محسود نے مارشل آرٹ کی ایک کیٹگری ”ہیلی کاپٹر سپن“ میں پربھارکر ایڈی نامی بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ رضوان محسود نے 30 سکینڈ میں 46 مرتبہ ہیلی کاپٹر کی طرح گھوم کر یہ ریکارڈ بنایا۔ ”ہیلی کاپٹر سپن“ میں کھلاڑی زمین پر بیٹھہ کر ایک پاو¿ں سے گھومتا ہے اور جو کھلاڑی جتنی پھرتی سے یہ مظاہرہ کرتا ہے، وہ جیتتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain