تازہ تر ین

چیف جسٹس پاکستان نے ملک بھر میں شاپنگ مالز کھولنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد(ویب ڈےسک)کوروناازخودنوٹس کیس میں سپریم کورٹ نے ملک بھر میں شاپنگ ملز کھولنے کی ہدایت کردی ،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ہفتے اور اتوار کو بھی شاپنگ مالز اورمارکیٹیں بند نہیں ہونگی۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ آپ نئے کپڑے نہیں پہننا چاہتے لیکن دوسرے لیناچاہتے ہیں بہت سے گھرانے صرف عید پر ہی نئے کپڑے پہنتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں کورونا ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی،اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے بذریعہ ویڈیو لنک کراچی سے دلائل دیئے۔چیف جسٹس نے کمشنر کراچی کودکانیں اورمارکیٹیں سیل کرنے سے روک دیا چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ تاجروں سے بدتمیزی کرنی ہے نہ رشوت لینی ہے دکانیں سیل کرنے کے بجائے ایس او پیز پر عمل کرائیں جو دکانیں سیل کی گئی ہیں انہیں بھی کھول دیں۔چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ چھوٹے تاجر کو رونا کے بجائے بھوک سے ہی نہ مرجائیں ،وزارت قومی صحت کی رپورٹ اہمیت کی حامل ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ جن چھوٹی مارکیٹوں کو کھولا گیا وہ کونسی ہیں؟،کیا زینب مارکیٹ اورراجہ بازار چھوٹی مارکیٹیں ہیں ؟،کیاطارق روڈ اورصدر کاشمار بھی چھوٹی مارکیٹوں میں ہوتا ہے؟۔ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہاکہ شاپنگ مالز کے علاوہ تمام مارکیٹیں کھلی ہیں ،کمشنر کراچی نے کہاکہ مالز میں 70 فیصد لوگ تفریح کیلئے جاتے ہیں۔چیف جسٹس نے کمشنر کراچی کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ عید کے موقع پر ہفتے اوراتوار کو مارکیٹیں بند نہ کی جائیں ،عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ کو فوری طلب کرلیا۔عدالت نے سندھ میں شاپنگ مالز کھولنے سے متعلق ہدایات فوری طلب کرلیں۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ عیدپر رش بڑھ جاتا ہے ہفتے اوراتوار کو بھی مارکیٹیں بند نہ کرائی جائیں،آپ نئے کپڑے نہیں پہننا چاہتے لیکن دوسرے لیناچاہتے ہیں بہت سے گھرانے صرف عید پر ہی نئے کپڑے پہنتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain