تازہ تر ین

پاکستان میں کمرشل اور مسافر طیاروں کو پیش آ نے والے حادثات کی تفصیل

لاہو ر (ویب ڈیسک)20 مئی 1965 کوپی آئی اے کے جہاز بوئنگ 707 اپنی افتتاحی پرواز پر مصر کے قاہرہ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا اور اس میں سوار 124 مسافر جاں بحق ہوئے۔
6 اگست 1970
پی ا?ئی اے کا فوکر طیارہ ایف 27 راولپنڈی میں گر کر تباہ ہوا اور اس میں سوار تمام 26 مسافر جاں بحق ہوگئے۔
26 نومبر 1979
پی ا?ئی اے کا بوئنگ 707 طیارہ سعودی عرب سے حاجیوں کو واپس لاتے ہوئے جدہ ائیرپو رٹ سے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہو ا اور اس میں سوار 156 افراد جاں بحق ہو گئے۔
23 اکتوبر 1986
پی ا?ئی اے کا فوکر جہاز ایف 27 پشاور میں لینڈنگ کے دوران تباہ ہوا اوراس حادثے میں طیارے میں سوار 54 افراد میں سے 13 جاں بحق ہوئے۔
17 اگست 1988
امریکی ساختہ فوجی جہاز سی 130 بہاولپور شہر کے قریب گر کر تباہ ہوا جس میں سوار فوجی صدر جنرل محمد ضیائ الحق سمیت 30 فوجی جنرل اور امریکی سفیر جاں بحق ہوئے۔
25 اگست 1989
پی آئی اے کا فوکر طیارہ 54 مسافروں کو لے کر گلگت سے اڑان بھرنے کے بعد گر کر تباہ ہوگیا۔ اس طیارے کا ملبہ ا?ج تک نہیں مل سکا۔
28 ستمبر 1992
پی ا?ئی اے کا ائیربس اے 300 نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو ائیرپورٹ پر خراب موسم کے دوران لینڈنگ کرتے ہوئے گر کر تباہ ہو گیا اور اس میں سوار 167 افراد جاں بحق ہو گئے۔
19 فروری 2003
پاکستان ائیرفورس کا فوکر ایف 27 کوہاٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثے میں اس وقت پاکستان ائیرفورس کے سربراہ ائیرچیف مارشل مصحف علی اپنی اہلیہ اور 15 دیگر افراد سمیت جاں بحق ہوگئے۔
24 فروری 2003
سیسنا 402 بی چارٹرڈ طیارہ جس میں افغانستان کے ایک وزیر محمد محمدی، چار دیگر افغان حکام، ایک چینی ماہر اور دو پاکستانی کریو ممبر سوار تھے، بحیرہ عرب میں حادثے کا شکار ہوا۔
10 جولائی 2006
پی ا?ئی اے کا فوکر طیارہ ایف 27 ملتان سے لاہور جاتے ہوئے پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ہوا میں تباہ ہو گیا۔ اس حادثے میں 41 مسافر اور عملے کے 4 ارکان جاں بحق ہوئے۔
28 جولائی 2010
پاکستان کی نجی کمپنی ائیربلیو کا کراچی سے اسلام ا?باد جانے والا طیارہ لینڈنگ کے دوران مارگلہ کی پہاڑیوں میں گر کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثے میں طیارے میں سوار 152 مسافر جاں بحق ہو گئے۔
5نومبر 2010
اطالوی تیل کی کمپنی دو انجنوں والا طیارہ کراچی سے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 21 افراد ہلاک ہوگئے۔
28 نومبر 2010
جارجیا کی ائیرلائن سن وے کا روسی ساختہ طیارہ کارگو ا?ئی ایل 76کراچی سے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر ا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوئے۔
20 اپریل 2012
بھوجا ائیرلائن کا ائیربس 737 طیارہ کراچی سے اڑان بھرنے کے بعد اسلام ا?باد کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ اس حادثے میں طیارے میں سوار 121 مسافر اور عملے کے 6 ارکان ہلاک ہوگئے۔
8 مئی 2015
پاکستان ا?رمی کا ہیلی کاپٹر گلگت کے قریب حادثے کا شکار ہوا۔ اس حادثے میں 8 افراد ہلاک ہوئے جن میں ناروے، فلپائن اور انڈونیشیا کے سفرائ جب کہ ملائیشین اور اندونیشن سفیروں کی بیویاں شامل تھیں۔
7 دسمبر 2016
پی ا?ئی اے کا اے ٹی ا?ر طیارہ چترال سے اسلام ا?باد ا?تے ہوئے حادثے کا شکار ہوا۔ اس حادثے میں جنید جمشید سمیت 48 افراد جاں بحق ہوئے۔
22 مئی 2020
پی ا?ئی اے کا مسافر طیارہ ائیربس اے 320 لاہور سے کراچی ا?تے ہوئے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈنگ سے چند سیکنڈز قبل ا?بادی پر گر کر تباہ ہو گیا۔
اس طیارے میں عملے کے 7 افراداور Bv91 مسافر سوار تھے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق حادثے میں 3 مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain