تازہ تر ین

تحریک انصاف کے رہنماء ابرار الحق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

میں نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے، مجھ سمیت کورونا وائرس سے متاثرہ تمام افراد کے لیے دعا کریں۔ گلوکار اور تحریک انصاف کے رہنماء ابرار الحق کا ٹویٹ

لاہور(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنماء  اور ہلال احمر کے چیئرمین ابرار الحق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے، مجھ سمیت کورونا وائرس سے متاثرہ تمام افراد کے لیے دعا کریں۔ نامورمقبول ترین گلوکار اور تحریک انصاف کے رہنماء ابرار الحق کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔جس پر ابرار الحق نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ابرار الحق نے کرونا کی علامات ظاہر ہونے پرخود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔

بتایا گیا ہے کہ علامات ظاہر ہونے کے بعد ابرار الحق نے کرونا کی تشخیص کا ٹیسٹ کروایا ہے اور اب انہیں اپنی رپورٹ کا انتظار ہے۔

ڈاکٹر نے ابرار الحق کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آنے تک احتیاطا ًخود کو گھر میں قرنطینہ کرلیں۔

تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ مجھے گزشتہ رات سے بخار اور خشک کھانسی ہے۔ جس کا میں نے ڈاکٹر کو بتایا تو انہوں نے ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا۔ مجھے امید ہے کہ کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئے گی اور میں وائرس سے متاثر نہیں ہوں گا۔ ابرار الحق نے اپیل کی کہ وہ لوگ جو گزشتہ دنوں ان سے ملے وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔  واضح رہے پاکستان میں کورونا وائرس پھیل رہا ہے، لیکن اس کے باوجود لاک ڈاؤن میں نرمی کی جا رہی ہے۔وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا۔ جس میں اسد عمر نے ہدایت کی کہ لاک ڈاون میں نرمی کے منصوبے پر توجہ دیتے ہوئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جائے۔ فورم نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت سزا دیئے جانے کی تجویز پیش کی۔ اسد عمر نے کہاکہ کورونا پر قابو پانے کے لئے بھرپور عوامی مہم چلائی جائے، اس مہم میں لوگوں کے طرز عمل میں تبدیلی کو یقینی بنانے پر توجہ دی جانی چاہئے اور اس بات پر بھی روشنی ڈالی جائے کہ حکومت کا بنیادی مقصد لوگوں کو وبائی امراض سے محفوظ رکھنا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ متاثرہ افراد کی معلومات کے لئے بستروں اور دیگر متعلقہ سہولیات کی دستیابی کے بارے میں تازہ ترین معلومات فراہم کی جائیں۔ این سی او سی نے کہا کہ فورم کو بتایا گیا تھا کہ ریسورس مینجمنٹ سسٹم یکم جون سے ملک بھر میں نافذ کیا جائے گا، اس سسٹم کے تحت ہسپتال اپنے پاس دستیاب سہولیات کی تفصیلات بھی شیئر کریں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain