لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) امریکا کی مشہور گلوکارہ شییر نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں اس زمانے سے آپ کی مداح ہوں، جب آپ کرکٹ کھیلتے تھے۔امریکی گلوکارہ شییر کی جانب سے بیان وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسلام آباد کے چڑیا گھر سے ہاتھی کو رہا کرنے کے حکم سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاو¿نٹ سے جاری پیغام میں کہا کہ میرا ہمیشہ سے یہی گمان تھا کہ آپ بہت رحمدل انسان ہیں۔ میں اس مدد پر آپ کی بے حد متمنی اور شکرگزار ہوں۔ یہ میرا خواب تھا جو پورا ہوا۔