ملتان(ویب ڈیسک)تین دن سے بخار اور سانس کی تکلیف کا شکار مفتی عبدالقوی کو مظفر گڑھ کے طیب ایردوان ہسپتال میں منتقل کردیا گیاہے۔نجی ٹی وی کے مطابق عبدالقوی کا کہنا ہے کہ تین دن سے بخار اورسانس لینے میں تکلیف تھی، طیب اردوان اسپتال میں زیر علاج ہوں،کورونا کا ٹیسٹ کرایا ہے لیکن ٹیسٹ کا نتیجہ ابھی نہیں آیا ہے۔انہوں نے لوگوں سے اپنی صحتیابی کے لیے دعا کی درخواست بھی کی ہے۔
