کورونا وائرس نے ن لیگ کی سینئر قیادت کو اپنی لپیٹ میں لیا،8 سے زائد رہنما کورونا کا شکار ہو چکے
لاہور (ویب ڈیسک ) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت نکلا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کا پھیلاو خوفناک شکل اختیار کر گیا ہے۔ اب تک پاکستان کے کئی اراکین اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے کئی سینیر رہنما وبائی مرض کی لپیٹ میں آ چکے ہیں اور اب سینئر ترین لیگی رہنما ایاز صادق میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔سینئر صحافی ارشد وحید چوہدری نے ٹویٹ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق بھی کورونا کا شکار ہو گئے ، کورونا ٹسٹ پازیٹو آ گیا۔
بل ازیں 8 جون کو ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔
جس کے بعد ایک دن کے دوران وائرس کا شکار ہونے والے اراکین اسمبلی کی تعداد 7 ہوگئی تھی۔
بتایا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب، ان کی والدی طاہرہ اورنگزیب، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، طارق فضل چوہدری، تحریک انصاف کے رکن اسمبلی سید فیض الحسن، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ۔ان تمام رہنماوں کو خود کو فوری قرنطینہ کر لیا ہے۔ اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر تعلیم سندھ سعید غنی، شہریار آفریدی، ابرار الحق اور دیگر کئی سیاسی رہنما اور اراکین اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ جبکہ پاکستان میں مجموعی طور پر کرونا کیس کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ پاکستان کرونا وائرس سے متاثرہ دنیا کا 16 بڑا ملک بن چکا ہے۔