تازہ تر ین

کورونا سے پنجاب 62، خیبر پختونخوا 32، سندھ 22، اسلام آباد 3 ،آزاد کشمیر میں مزید ایک ہلاکت

لا ہو ر (ویب ڈیسک)عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر افراد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور پاکستان کو اس کے پھیلاو¿ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ملک کی صورتحال کے حوالے سے گزشتہ روز وفاقی وزیر اسد عمر نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا تھا کہ جولائی 2020 کے اواخر تک ملک میں کووڈ 19 کے کیسز کی تعداد 10 سے 12 لاکھ ہوسکتی ہے ۔ 15 جون کی صبح تک سندھ، پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں مزید 4 ہزار 484 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں اس وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 46 ہزار 254 تک جا پہنچی۔حکومت کی جانب سے بتائے گئے اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں ایک ہزار 776، پنجاب میں ایک ہزار 537، خیبر پختونخوا میں 459، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 635، گلگت بلتستان میں 43 اور ا?زاد کشمیر میں مزید 34 کیسز سامنے ا?ئے۔اس کے علاوہ وائرس سے متاثرہ مزید 120 مریضوں کے زندگی کی بازی ہار جانے سے اب تک جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 2 ہزار 751 ہوگئی جبکہ اب تک 53 ہزار 721 افراد اس بیماری سے شفایاب ہونے میں کامیاب رہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 62، خیبر پختونخوا میں 32، سندھ میں 22، اسلام ا?باد 3 اور ا?زاد کشمیر میں مزید ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔اس عرصے میں وبا کے پھیلاو¿ میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوا مارچ تک صورتحال خاصی حد تک قابو میں رہی تھی البتہ اپریل سے اس میں تیزی ا?ئی اور مئی میں یہ صورتحال بگڑنا شروع ہوگئی۔ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کی صورتحال کو دیکھیں تو فروری اور مارچ کے آخر تک ملک میں 2 ہزار کے لگ بھگ کیسز اور 26 اموات تھیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain