تازہ تر ین

آج مزید 184 اموات کا نیا ریکا رڈ،ملک میں کورونا کیسز کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز

لاہور (ویب ڈیسک)اموات کی مجموعی تعداد 2900 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کرکے 151953 تک پہنچ گئی ہے،ملک میں آج مزید 184 اموات کا نیا ریکا رڈجس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2900 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کرکے 151953 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک پنجاب میں کورونا سے 1081 اور سندھ میں 886 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 731 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 89، اسلامآباد میں 83 ، گلگت بلتستان میں 17 اور ا?زاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 13 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ملک بھر سے کورونا کے مزید 5076 کیسز اور 116 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 1740 کیسز 50 اموات، سندھ 2287 کیسز 33 اموات، خیبر پختونخوا سے 635 کیسز اور 24 اموات، اسلام ا?باد288 کیسز 5 اموات ، بلوچستان میں 110 کیسز اور 4 اموات اور ا?زاد کشمیر سے 16 کیسز سامنے آئے ہیں۔پنجاب سے ا?ج کورونا کے مزید 1740 کیسز اور 50 ہلاکتیں سامنے ا?ئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 55878 اور اموت 1081 تک جا پہنچی ہیں۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا سے 17730 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔سندھ سے ا?ج کورونا کے مزید 2287 کیسز اور 33 اموات رپورٹ ہوئی جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain