تازہ تر ین

فواد چوہدری نے کہا کہ اس سال 6 چھ گرہن ہونے ہیں، 4 چاند گرہن اور 2سورج گرہن۔

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر  برائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ گرہن سے جڑی توہم پرستی آخری سانسیں لے رہی ہے۔

فواد چوہدری نے سورج گرہن سے متعلق اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ‘جب انسان کا علم بہت محدود تھا تو توہم پرستی بھی عروج پر تھی، ہر شے جو پسند آتی تھی اسے خوش قسمتی اور جس چیز سے خوف آتا تھا اسے عذاب سے جوڑ دیا جاتا تھا’۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ  ‘گرہن بھی ایسا ہی عمل تھا، اب سائنس نے گرہن کی قلعی کھول دی ہے تو اس سے جڑی توہم پرستی کی کہانیاں بھی آخری سانسیں لے رہیں ہیں’۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اس سال 6 چھ گرہن ہونے ہیں، 4 چاند گرہن اور 2سورج گرہن۔

انہوں نے بتایا کہ اس سال کا دوسرا گرہن 14 دسمبر کو ہو گا لیکن وہ پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا، آج مکمل سورج گرہن سکھر اور اس کے گردو نواح میں ہے باقی علاقوں میں جزوی گرہن ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں آج صبح 9 بج کر 26 منٹ سے سورج کو گرہن لگنے کا عمل شروع ہوگیا تھا جو اب اختتام پزیر ہو چکا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain