ویب ڈیسک : لاہور کی مقامی عدالت نے بوگس چیک کے معاملے پر اداکارہ و کمپیئر عائشہ ثناء کے وارنٹ گرفتاری جای کردیے۔
تھانہ ڈیفنس بی لاہور میں میاں محمد علی معین نے27 مئی کو عائشہ ثناء کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا کہ جس میں الزام عائد کیا گیا کہ اداکارہ نے ان سے 20 لاکھ روپے ادھار لیے تھے۔
بزنس مین میاں علی معین کا کہنا تھا کہ ادھار رقم لے کرعائشہ ثناء نے جو چیک دیا وہ کیش نہیں ہوا۔
اسی مقدمے میں مقامی عدالت نے اداکارہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
پولیس کے مطابق اداکارہ شامل تفتیش نہیں ہوئیں جس پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔