تازہ تر ین

وفاق میں بلاول کیلئے نرم گوشہ، پنجاب میں تبدیلی کیلئے ن لیگ فیورٹ

وفاق میں بلاول کیلئے نرم گوشہ، پنجاب میں تبدیلی کیلئے ن لیگ فیورٹ

اگر کوئی نئی حکومت بنی تو وزرا کی زیادہ تعداد ٹیکنوکریٹس میں سے ہو گی

مریم نواز کی خاموشی اور ن لیگ کی وفاق سے لاتعلقی سے بلاول سیاسی طور پر مضبوط

کراچی : وفاقی حکومت سے مایوس ملکی اداروں نے پیپلز پارٹی سے امیدیں باندھ لیں، نومبر دسمبر تک وفاقی حکومت میں تبدیلی آ سکتی ہے دوسری طرف پنجاب کی سب سے بڑی پارٹی (ن) لیگ کو اکثریت ہونے کے باوجود وفاقی حکومت سے دور رہنے کی تاکید کی گئی ہے اور اسے امید دلائی گئی ہے کہ فی الحال پنجاب حکومت اس کے حوالے کی جائے گی ذرائع کے مطابق اس یقین دہانی کی وجہ سے (ن) لیگ کی قیادت نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اور اسے پی پی کو بھی حکومت دینے پر کوئی اعتراض نہیں ہے کیونکہ اسے معلوم ہے کہ اس کے خلاف احتساب کی سختیاں تبھی کم ہو سکتی ہیں جب پی ٹی آئی کی حکومت سے چھٹکارا مل جائے کہا جا رہا ہے پیپلز پارٹی کو جو حکومت دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے اس میں آدھے سے زیادہ وزرا ٹیکنوکریٹ ہوں گے اور اصل اختیارات ان کے پاس ہی ہوں گے۔ دوسری طرف مریم نوازکی مسلسل خاموشی اور نوازشریف کو لندن بھیج کرعملًا ملکی سیاست سے آﺅٹ کرنے کے بعد نون لیگ ملکی

قتدارکے کھیل سے دور رہ گئی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ موجودہ حکومت کو بھی یہ باور کرادیا گیا ہے کہ انہوں نے اگر اگلے چند ماہ میں اپنے لچھن ٹھیک نہ کیے اور ملک میں کساد بازاری اورقوم میں موجود عدم اطمینان کا یہی عالم رہا تو اقتداران سے روٹھ سکتا ہے ۔ کہاجاتا ہے کہ ہواﺅں کا رخ تبدیل ہوتا دیکھ کر موسمی بٹیرے اور موجودہ حکومت کے متعدد ارکان اسمبلی اور وزرا اپنی وفاداریاں تبدیل کرنے کو تیار بیٹھے ہیں اورجونہی انہیں سگنل ملا وہ ادھر ادھر ہو جائیں گے۔ ادھر بلاول ہاﺅس کے ذرائع بھی کہتے ہیں کہ گزشتہ چند ماہ سے بلاول بھٹو بہت زیادہ فعال ہیں اور ان کے قریبی حلقوں میں مختلف قسم کی چہ میگوئیاں جاری ہیں جبکہ گزشتہ دوماہ کے دوران تین مختلف اجنبی شخصیات نے بلاول بھٹوسے ملاقات کی اور اس موقع پر انہیں جوپروٹوکول دیاگیا اس نے عام جیالوں کے بھی کان کھڑے کردئیے ۔ ملکی مقتدر ادارے سمجھتے ہیں کہ اگران حالات میں ملکی اقتدار زرداری کو مائنس کرکے بلاول کو آگے لایا جائے تو وہ بہتر نتائج دے سکتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain