تازہ تر ین

سیکیورٹی فورسزنے4دہشتگردوں کو8منٹ میں ہلاک کیا،ڈی جی رینجرز

ویب ڈیسک : ڈی جی رینجرز عمر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے 8 منٹ میں دہشت گردوں کا صفایا کیا۔ تمام دہشت گردوں کو داخلی دروازے پر ہی مار گرایا گیا۔ کارروائی میں سب انسپکٹر نے جام شہادت نوش کیا۔

کراچی میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی عمارت سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر بخاری کا کہنا تھا کہ واقعہ 10 بج کر 2 منٹ پر شروع ہوا اور واقعہ کا اختتام 10 بج کر 10 منٹ پر ختم ہوا، اس کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس رینجرز، سیکیورٹی فورسز اور پرائیوئیٹ سیکیورٹی نے ان 4 دہشت گردوں کو 8 منٹ میں مار گرایا اور ان کے اہداف ان کو حاصل نہ کرنے دیا۔ انہوں نے بیریئر کے قریب گاڑی روکی اور فائرنگ کی۔ سیکیورٹی ایل کاروں نے دہشت گردوں کو روکا، اسی دوران حملے میں سب انسپکر شہید ہوئے۔

ڈی جی رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ یہ 4 دہشت گرد اس مائنڈ سیٹ سے آئے تھے کہ نہ صرف لوگوں کو ماریں گے اور یرغمال بنائے گئے بلکہ یہ لوگ مکمل طور پر اسلحہ سے لیس تھے، کھانے پینے کا سامان اور حساس کاغذات بھی ساتھ تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کی ہے، دہشت گردوں کا مقصد پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانا اور کراچی کا امن تباہ کرنا چاہتے تھے۔ حملے کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار معمول کے مطابق چلتا رہا، جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگ اسٹاک مارکیٹ کے کاروبار میں مصروف رہے۔ دہشت گرد اپنے ارادے میں کامیاب نہ ہوسکے، سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشتگردوں کو 8 منٹ میں مار گرایا۔ 25 منٹ میں عمارت کو کلیئر کر دیا گیا۔

اس موقع پر مشترکا پریس کانفرنس کرتے ہوئے میجر جنرل عمر بخاری نے بتایا کہ یہ حملہ کسی دشمن ملک کی ایجنسی کی مدد کے بغیر نہیں ہوسکتا، حملے میں غیر ملکی ایجنسی کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، دہشت گرد اسٹاک مارکیٹ کی عمارت میں داخل نہیں ہوسکے، تمام دہشت گرد داخلہ دروازے پر ہی مارے گئے۔

پریس کانفرنس سے گفتگو میں غلام کہنا تھا کہ دہشت گرد اپنے کسی بھی ہدف میں کامیاب نہ ہوسکے، ڈیڑھ سال سے شہر قائد میں دہشت گردی کا کوئی واقعہ نہیں ہوا، اسٹاک ایکس چینج میں معمول کے مطابق کام جاری ہے، اسٹاک ایکس چینج پر حملے کی تفصیلی تحقیقات کریں گے، اسٹاک ایکس چینج میں ایک ہزار سے زائد عملہ ہے، اس حملے اور چینی قونصلیٹ پر حملے میں مماثلت ہے، ہمیں اپنے سیکیورٹی اداروں پر فخر ہونا چاہیئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain