تازہ تر ین

توشہ خانہ ریفرنس،نوازشریف کواشتہاری قراردینےکافیصلہ

توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک کی کوئی دلیل اور درخواست کام نہ آسکی اور حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے آصف زرداری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے۔سابق وزیراعظم نوازشریف کواشتہاری قرار دینے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا۔

منگل کو توشہ خانہ ریفرنس میں بڑی پیشرفت ہوئی۔ احتساب عدالت نےسابق وزیراعظم نواز شریف کے اشتہار جاری کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ آصف زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئےقابل ضمانت وارنٹس گرفتاری جاری کردیئےگئے۔دوران سماعت نیب نے نواز شریف کو برطانیہ میں سمن بھجوانے کی رپورٹ پیش کردی۔ جج اصغرعلی نے ریمارکس دیے کہ نوازشریف جان بوجھ کر پیش نہیں ہو رہے،وارنٹس بھی تعمیل کے بغیر واپس آگئے،نوازشریف کواشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی جائے۔نیب پراسیکیوٹر نے کیس میں آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی۔عدالت نےوکیل صفائی فاروق نائیک کی سخت مخالفت کے باوجود قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔فاروق نائیک نے کہا کہ آصف زرداری بڑے آدمی ہیں،وارنٹس کا میڈیا پربہت غلط تاثر جائے گا،بیان حلفی دیتا ہوں وہ آجائیں گے۔جج اصغرعلی نے استدعا مسترد کردی اور کہا کہ عدالت نے جو حکم دے دیا وہ واپس نہیں لے سکتے،ابھی تو قابل ضمانت وارنٹس ہیں،آئندہ سماعت پر پیشی نہ ہوئی توناقابل ضمانت وارنٹس جاری ہوںگے۔کیس کی مزید سماعت 17 اگست تک ملتوی کردی گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain