تازہ تر ین

آن لائن گیم میں شکست پر نوجوان نے اپنی جان لے لی لیکن خودکشی سے قبل ایک لڑکی کو ویڈیو کال کیوں کی؟ افسوسناک خبر

لاہور ویب ڈیسک  : آن لائن گیمز کا جنون ایک اور نوجوان کی جان نگل گیا۔  ٹاسک مکمل کرنے میں ناکامی کے بعد لاہور کی پنجاب ہاوسنگ سوسائٹی کے ایک اور نوجوان لڑکے نے خودکشی کرلی۔

ڈان نیوز کے مطابق لڑکے نے یہ انتہائی اقدام اٹھانے سے قبل ایک نامعلوم لڑکی کو ویڈیو کال بھی کی جس کے بعد ان سوالوں نے جنم لیا ہے کہ وہ لڑکی کون تھی اور اسے کال کیوں کی گئی۔  اس حوالے سے پولیس کا کہنا  ہے کہ اس نے لڑکے کا موبائل فون ضبط کرلیا ہے تاہم وہ اس لڑکی تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اٹھارہ سالہ شہریار کو چھت کے پنکھے سے لٹکا پایا گیا اور اس کے جسم کے پاس ایک خود کشی کا نوٹ لکھا تھا جس  میں اس نے پلیئر ان نون بیٹل گراؤنڈ (پب جی) کو ’قاتل آن لائن گیم‘ قرار دیا تھا۔ڈان کے مطابق کینٹ ڈویژن کے سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) فرقان بلال نےبتایا کہ لڑکے ایک نامعلوم لڑکی کو انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے دکھانے کے لیے ویڈیو کال بھی کی تھی۔

ایس پی نے بتایا کہ لڑکا اپنے بھائی کے ساتھ پنجاب ہاؤسنگ سوسائٹی میں کرائے کے کوارٹر میں رہتا تھا۔انہوں نے بتایا کہ جب لڑنے کے خودکشی کی اس وقت اس کا بھائی گھر پر نہیں تھا۔

ایس پی نے مزید کہا کہ ’ہم ایک دکاندار سے بھی تفتیش کریں گے جو پب جی گیم میں اس کا پارٹنر تھا‘۔مبینہ خودکشی کے نوٹ میں لڑکے نے اپنی موت کی ایک وجہ کو پب جی بتایا تھا اور اس نے اپنی غلطیاں کرنے پر دکاندار سے معافی مانگی تھی۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کا یہ تیسرا واقعہ ہے جس میں ایک کم سن لڑکے نے پب جی کھیلتے ہوئے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain