ویب ڈیسک:حکومت نے 48 درآمدی اشیاء اور آلات کی امپورٹ ڈیوٹی میں اضافہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے 48 درآمدی اشیاء اور آلات کی امپورٹ ڈیوٹی میں اضافہ کردیا ہے جس کا ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
جن اشیاء کی امپورٹ ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا ہے ان میں موبائل فون سیٹ اور ان سے متعلقہ آلات بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ صنعتی خام مال، کیمیکل اور گیسزبھی ان اشیا ءمیں شامل ہیں۔سب سے زیادہ ڈیوٹی اسٹیل اور اس شعبے کی اشیاء پر لاگو کی گئی ہے۔
ایف بی آر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطاببق ان اشیاء کی ڈیوٹی 17 تا 30 فیصد ہو گی۔