تازہ تر ین

15 نیشنل پارکس کا فیصلہ آئندہ نسلوں کیلئے بڑا قدم ہے،وزیراعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان آج ملک بھر میں 15 نیشنل پارک منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق افتتاحی تقریب آج وزیر اعظم ہاوس میں ہوگی،مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم منصوبے پر بریفنگ دیں گے۔ذرائع کے مطابق منصوبے کے تحت ملک بھر میں 15 نیشنل پارکس بنائی جائیں گی،اہم نوعیت کے اس منصوبے کو پروٹیکٹیڈ ایریا انیشی ایٹو کا نام دیا گیا۔منصوبے کے تحت ملک میں نیشنل پارک سروس بھی قائم کی جائے گی،اس سروس م5 ہزار لوگوں کو براہ راست نوکریاں ملیں گی۔منصوبہ کے تحت اٹک، موٹر ویز کے اطراف اور چاروں صوبوں میں بھی نئے نیشنل پارکس بنائے جائیں گی۔واضح رہےکہ نینشل پارکس منصوبے سے ملک میں سیاحت کو فروغ ملے گا اور تفریحی مقامات بنانے کے لئے سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain