تازہ تر ین

ایل او سی پر پاک فوج کے مزید دستوں کی تعیناتی کی خبر غلط ہے

ویب ڈیسک : ترجمان پاک فوج نے گلگت بلتستان میں لائن آف کنٹرول پر اضافی فوجی دستوں کی تعیناتی اور چین کی جانب سے سکردو ایئر بیس استعمال کرنے سے متعلق بھارتی میڈیا کا جھوٹا پراپیگنڈہ مسترد کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے گلگت بلتستان میں ایل او سی پر اضافی فوج کی تعیناتی کی خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں، بھارتی میڈیا کی خبریں بے بنیاد اور سچ سے کوسوں دور ہیں۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستان میں چینی فوج کی موجودگی کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ چین سکردو میں کوئی پاکستانی ایئر بیس استعمال نہیں کر رہا، بھارتی میڈیا غیر ذمہ دارانہ اور حقیقت سے ہٹ کر رپورٹنگ کر رہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain