(ویب ڈیسک)سرگودھا کے نجی کالج کے ٹیچر عادل پر طالبہ سے زیادتی کا الزام تھا جس میں ٹیچر کو گرفتار کیا گیا تھا اور اب عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ میڈیکل رپورٹ میں طالبہ سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے اورملزم نے بھی ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم کرلیا ہے۔ واضح رہےکہ 26 جون کو ملزم نے ایک خاتون کے ذریعے طالبہ کو کلاسز کے اجرا کی اطلاع دے کر کالج بلایا تھا اور اپنے فلیٹ پر لے جا کر زیادتی کی تھی۔پولیس ملزم کی معاون ساتھی خاتون کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔
