تازہ تر ین

پنجاب میں 15 اگست سے اسکول کھلنے کا امکان

ویب ڈہسک : پنجاب میں بچوں کی موجیں ختم ہونے والی ہیں، صوبائی وزیر تعلیم نے 15 اگست سے اسکول کھولنے کا اشارہ دے دیا۔ کہتے ہیں کہ ابتداء میں ایک کلاس میں 20 طلبہ کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی، حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔

صوبائی وزیر اسکول ایجوکیشن پنجاب مراد راس نے اسکول کھولنے سے متعلق اہم اعلان کردیا۔ کہتے ہیں کہ 15 اگست سے کلاسز کا آغاز ہوسکتا ہے۔

صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ اسکولز کھولنے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی اور ابتدائی طور پر ایک کلاس میں صرف 20 طلبا کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔

اسکولوں کی طالبات کو ہراساں کرنے سے متعلق ایک سوال پر صوبائی وزیر مراد راس نے بتایا کہ متاثرہ بچیوں سے رابطہ ہے، ان کی تحریری درخواست  آنے پر ملزمان کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain