تازہ تر ین

مشکوک لائسنس والے پائلٹس کو صفائی کا موقع ملنا چاہیے: شاہد خاقان

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت نے بے قاعدہ لائسنس والے جن پائلٹس کی لسٹ دی ہے ان میں سے چند شہید ہو چکے، کچھ ریٹائرڈ اور کچھ کا ڈیٹا کلیئر نہیں جب کہ کچھ عدالت میں گئے ہوئے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے میڈيا سے گفتگو  کرتے ہوئے  کہا کہ 50 سے زائد پائلٹس ان سے رابطے میں ہیں، کہ ان کا کیا بنے گا۔انہوں نے کہا کہ سول ایوی ایشن کو چاہیے کہ ان 262 پائلٹس کو شوکاز نوٹس جاری کرے، ان پائلٹس کو اپنی صفائی پیش کرنے کا موقع دینا چاہیے۔شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا ہے کہ  اگر کسی پائلٹ نے امتحان میں نقل کی ہے تو اس کو فارغ کرنا چاہیے، یہ اختیار سول ایوی ایشن کے پاس ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزارت ہوابازی نے 262 مشکوک پائلٹس کی فہرست جاری کی تھی جس پر وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ 148مشکوک لائسنس کی لسٹ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز ( پی آئی اے) کو بھجوادی گئی ہے اور انہیں ہوابازی سے روک دیا گیا ہے۔غلام سرور خان کے مطابق دیگر مشکوک لائسنس والے پائلٹس 100 سے زائد ہیں، ان کی تفصیلات بھی سول ایوی ایشن ویب سائٹ پر دی ہیں۔غلام سرورخان کا کہنا تھاکہ پی آئی اے میں 28 پائلٹس کی ڈگریاں جعلی ثابت ہوچکی ہیں، حالیہ دنوں میں 4 گھوسٹ پائلٹس فارغ کیے ہیں۔پاکستان ائیرلائن پائلٹ ایسوسی ایشن (پالپا) کے صدر کیپٹن چوہدری سلمان نے وفاقی وزیر برائے شہری ہوابازی غلام سرور خان کی جانب سے جاری مشتبہ لائسنس رکھنے والے پائلٹس کی فہرست کو بے بنیاد قراردے دیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain