تازہ تر ین

وزیراعظم نے تعمیراتی شعبے پر 13 رکنی نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی تشکیل دیدی

کمیٹی کم لاگت والے گھروں سے متعلق رابطہ کاری اور سہولت کاری انجام دے گی. حکومتی ذرائع

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے تعمیراتی شعبے سے متعلق 13 رکنی نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی تشکیل دیدی ہے‘ نیشنل کو آرڈی نیشن کمیٹی کم لاگت والے گھروں سے متعلق رابطہ کاری اور سہولت کاری انجام دے گی. حکومتی ذرائع کے مطابق چیئرمین نیا پاکستان ہاﺅسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کمیٹی کے کنوینر ہوں گے جب کہ کمیٹی میں ہاﺅسنگ، منصوبہ بندی، خزانہ، توانائی، پٹرولیم اورقانون و انصاف کی وزارتوں کے افسران شامل ہوں گے‘نیشنل کو آرڈی نیشن کمیٹی میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک، چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چیف سیکریٹریزبھی شامل کیے گئے ہیں.

ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی ہاﺅسنگ کے شعبے میں سپلائی اور ڈیمانڈ کا جائزہ لے گی اور ہاﺅسنگ کے جاری منصوبوں میں پیش رفت کا بھی جائزہ لینے کی پابند ہو گی‘ ذرائع نے بتایا ہے کہ کمیٹی ہاﺅسنگ کے شعبے میں رکاوٹوں کا تعین کرے گی اوران کو دور کرنے سے متعلق تجاویز بھی دے گی. ذرائع نے بتایا کہ ہاﺅسنگ کے شعبے کے مسائل، خصوصا این او سیز سے متلق مسائل کے حل میں بھی کمیٹی مدد کرے گی‘ نیشنل کمیٹی ہاو¿سنگ کے شعبے سے متعلق مسائل کے حل کے لیے وزارتوں کو ہدایات بھی جاری کرنے کی مجاز ہو گی‘ذرائع نے بتایا کہ نیشنل کمیٹی ہاﺅسنگ سے متعلق منصوبوں کی متعلقہ فورمز سے منظوری لینے میں سہولت کاری کرے گی کمیٹی وزارتوں اور صوبوں کے درمیان فوکل پوائنٹ کا کردار بھی ادا کرے گی.کمیٹی کے کنوینر ہفتے میں دو روز وزیراعظم عمران خان کو منصوبوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا کریں گے ‘قبل ازیںآزادپتن ہائیڈروپاورپروجیکٹ کے معاہدوں پردستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہائیڈروپاورپروجیکٹ سےسستی بجلی پیداکرنے میں مدد ملے گی، حکومت عوام کوسستی اورماحول دوست بجلی فراہم کرنے کےلئے کوشاں ہیں.انہوں نے کہا کہ آج ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے دوسرے منصوبے پر دستخط کیے گئے اور سی پیک میں شامل دوسرے منصوبے کامعاہدہ کیاگیاہے‘وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سی پیک مستقبل کی ایسی امیدہے جوملک کو اوپر لے کر جائےگی، چین نے جس طرح ترقی کی ہمارے لیے مثال ہے، سی پیک سے ہمیں بہت امیدیں ہیں جوپاکستان کوترقی دےگا. انہوں نے کہا کہ سی پیک تیزی سے تکمیل کےمراحل طے کر رہا ہے اس وقت ہمارے ملک کی اصل ضرورت سرمایہ کاری ہے، ہائیڈروپاورپروجیکٹ کے ذریعے سرمایہ کاری آئی ہے، اس سرمایہ کاری سے ملک کوفائدہ ہوگابوجھ نہیں پڑےگا.وزیراعظم نے کہا کہ چینی اداروں کی دنیامیں ترقی سب کے سامنے ہے ،ہمیں چین سےبہت کچھ سیکھنے کوملے گا، ہائیڈروپاورپروجیکٹ کلین انرجی ہے جس سے فائدہ ہوگا، دنیااس وقت گرین انرجی کی طرف جارہی ہے، گرین انرجی کی وجہ سے گلوبل وارمنگ کوبھی نقصان نہیں ہوگا ہم منصوبے قر ض لے کرنہیں بلکہ سرمایہ کاری کے ذریعے بنارہے ہیں. انہوں نے کہا کہ ہائیڈروپاورپروجیکٹ سے سستی بجلی پیداکرنے میں مددملے گی، عوام کوسستی اورماحول دوست بجلی فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں ہم سستی بجلی پیدا کرسکتے تھے لیکن تیل درآمدکرکے مہنگی بجلی پیداکی گئی، مہنگی بجلی پیداکرنے سے ہرشعبے کوفرق پڑا ہے.


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain