تازہ تر ین

سابق صدر زرداری اور فریال تالپور پر فردِ جرم عائد نہ ہوسکی

اسلام آباد :کی احتساب عدالت میں سابق صدر اور شریک چئیرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری اور انکی ہمشیرہ فریال تالپور کیخلاف جعلی اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیسز کی سماعت ہوئی۔عدالت میں جعلی بینک اکاؤنٹس کے مبینہ میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری ان کی ہمشیرہ فریال تالپور و دیگر ملزمان پر فردِجرم عائد کرنے کی کارروائی مؤخر کر دی۔احتساب عدالت اسلام آبادکے جج اعظم خان نے کیس کی سماعت کی۔عدالت کی جانب سے فریال تالپور کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا تھا۔سماعت کے دوران آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی جانب سے حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔آصف زرداری اور فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت سے استدعا کی کہ فردِ جرم عائد ہونے سے پہلے قانونی تقاضے پورے کر لیے جائیں۔احتساب عدالت نے مبینہ میگامنی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری، فریال تالپور دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی مؤخر کرتے ہوئے کیس کی سماعت 24 جولائی تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ  گزشتہ روز پاک لین ریفرنس میں سابق صدر پر فردِ جرم عائد ہونے کی  سماعت مؤخر کردی گئی تھی  ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain