تازہ تر ین

پاکستان اور چین کے درمیان ایک اور بڑا معاہدہ طے پاگیا

اسلام آباد ویب ڈیسک  : پاکستان اور چین میں ووکیشنل اسکولز میں کمپیوٹرز و دیگر سامان کی فراہمی کا معاہدے طے پاگیا، پروجیکٹ پر 4 ملین ڈالر لاگت آئے گی اور ووکیشنل اسکولوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین میں ووکیشنل اسکولز میں کمپیوٹرز و دیگر سامان کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں ہوئی، جس میں چین کے سفیر یاؤ جنگ نے شرکت کی۔

تقریب میں پاک چین میں ووکیشنل اسکولز میں کمپیوٹرز و دیگر سامان کیلئے گرانٹ کے معاہدے پر دستخط ہوئے ، حکومت کی طرف سے معاہدے پر دستخط سیکریٹری اقتصادی امور نوراحمدنے کئے۔

اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پروجیکٹ پر 4 ملین ڈالر لاگت آئے گی ، چین ٹریننگ کمیشن کو سامان اور تربیت فراہم کرے گا اور منصوبے  کےتحت 17ووکیشنل اسکولوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔

اس موقع پر پاکستان اور چین کے مابین معاشی و اقتصادی تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا، چینی سفیر نے کہا کہ چین پاکستان کیساتھ ہرشعبےمیں تعاون جاری رکھے گا۔

یاد رہے چند روز قبل وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام نے چینی سفیر یاؤ جِنگ سے زراعت کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لئے تبادلہ خیال کرنے کے لئے خصوصی ملاقات ہوئی تھی۔

وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ چین پاکستان میں کسانوں اور عام عوام کی تربیت کے لئے پیشہ ور اور تکنیکی زراعت کے اداروں کو تعمیر کرے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain