تازہ تر ین

آرمی چیف کا پشاور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ

راولپنڈیویب ڈیسک : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور بہتر بارڈر منیجمنٹ، باڑ لگانے کے عمل کی تعریف کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے ان کا استقبال کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ کو قبائلی اضلاع میں سیکیورٹی صورتحال،ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی گئی، سماجی اقتصادی ترقی کے منصوبوں سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

پاک فوج کے سربراہ نے بہتر بارڈر منیجمنٹ،باڑ لگانے کے عمل کی تعریف کی اور کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے سول انتظامیہ سے تعاون کو بھی سراہا۔

سے قبل گزشتہ ہفتے آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹر کراچی اور رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا تھا، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو بریفنگ دی تھی۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain