تازہ تر ین

بھارتی فوجیوں کے فیس بک استعمال پر پابندی

بھارتویب ڈیسک :  وزارت دفاع کی جانب سے فوجیوں کے فیس بک سمیت دیگر کئی ایپز استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق بھارتی فوجیوں کو فیس بک سمیت 89 ایپس اپنے موبائل سے ڈیلیٹ کرنی ہونگی، جس کی ہدایت بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے دی گئی ہیں۔

بھارتی فوج نے خفیہ معلومات اور راز افشا ہونے کے خوف سے فوجیوں کو فیس بُک سمیت 89 موبائل ایپس سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ بھارتی فوجیوں کو جو موبائل ایپس حذف کرنے کا کہا گیا ہے ان میں فیس بک، ٹک ٹاک، ٹروکالر اور انسٹاگرام بھی شامل ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain