(ویب ڈیسک)دنیا بھر کی طرح عالمی وبا کو رو نا وائرس ایک بار پھر ایران میں سر اٹھانے لگا ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، دنیا بھر کی طرح ایران میں بھی کورونا وائرس کی لہر ایک بار پھر تیز ہو گئی ، اور ایک ہی روز میں اب تک کی سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں، جس کے بعد ایرانی حکومت نے نو علاقوں کو ریڈ زون قرار دے دیا ۔ایرانی وزارت صحت نے بتایا کہ ایک ہی روز میں کورونا میں مبتلا 221 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جو مئی سے لے کر اب تک اس وائرس کے باعث ایک ہی روز میں ہونے والی ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے، جس نے ایرانی حکومت کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس سے اب تک سرکاری سطح پر ریکارڈ کی گئیاموات کی تعداد 12305 تک پہنچ چکی ہے جبکہ جمعرات کے روز 2079 کیسز کی تصدیق کے بعد ایران میں اب تک کورونا میں مبتلا افراد کی کل تعداد 2 لاکھ 50 ہزار 458 کی سطح تک پہنچ چکی ہے۔ ایران کی حکومت نے 29 میں سے نو صوبوں کو ریڈ زون قرار دے دیا ہے کیونکہ وہاں سے کورونا کے کیسز بہت بڑی تعداد میں سامنے آرہے ہیں، اس کے علاوہ تہران میں بھی صورتحال قابو سے باہر ہوتی دکھائی دے رہی ہے، جس پر ایرانی حکومت نے تہران میں 33 علاقوں کو پیلے زونز کا درجہ دے دیا ہے۔