تازہ تر ین

کووڈ 19 کے ساتھ ٹڈی دل کا حملہ بھی پاکستان کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے، وزیراعظم

ویب ڈیسک : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہےکووڈ 19 کے ساتھ ٹڈی دل کا حملہ بھی پاکستان کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے، ملک کے غذائی تحفظ کی خاطر حکومت ٹڈی دل پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

وزیر اعظم عمران خان نے آج نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر (این ایل سی سی) کا دورہ کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وفاقی وزراء، اور چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وزیر اعظم نے اہم اجلاس کی صدارت کی جبکہ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکرٹری بلوچستان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

وزیراعظم کو ٹڈی دل کے تدارک کے لیے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹڈی دل کنٹرول کے فیز 1 کے لیے نیشنل ایکشن پلان مکمل ہوچکا ہے، انجینیئر ان چیف پاکستان آرمی/ نیشنل کوآرڈینیٹر این ایل سی سی لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز نے متاثرہ علاقوں میں ٹڈی دل پر قابو پانے کے اقدامات پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم کو قومی، صوبائی اور اضلاع کی سطح پر نگرانی اور اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن اور قومی وسائل متحرک کرنے اور آگاہی مہم کے لیے کی گئی کوششوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ٹڈی دل کی نقل و حرکت سے متعلق اقوام متحدہ کے اور خطے کے متاثرہ ممالک کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔ افریقا سے ایران کے راستے اور بھارت سے ٹڈیوں کے داخلے کا امکان ہے، ٹڈی دل کے اس متوقع حملے کے لیے ضروری اقدامات موجود ہیں۔

وزیراعظم نے ٹڈی دل کے کنٹرول کے لیے تکنیکی معاونت فراہم کرنے پر چین، جاپان اور برطانیہ کی حکومتوں کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے مقامی ذرائع استعمال کرکے ٹڈی کے حملے کو مؤثر طریقے سے قابو کرنے پر پاک فوج، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو سراہا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain