تازہ تر ین

مراد سعید کا بلاول کو پارلیمنٹ میں مناظرے کا چیلنج

ویب ڈیسک : وزیر مواصلات مراد سعید نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پارلیمنٹ میں مناظرے کا چیلنج دے دیا۔

بلاول بھٹو کی نیوز کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس میں بوکھلاہٹ کا اظہار کیا۔ ہم نے بلاول کے چیلنج کو 15منٹ میں قبول کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب چاہیں جس ایشو پر بات کرنی ہو ہم تیار ہیں لیکن اپوزیشن کو پارلیمنٹ میں حکومتی کارکردگی سننے کی ہمت نہیں۔ پارلیمنٹ کا اجلاس ہو تو دروازے بند ہوں تاکہ اپوزیشن بھاگ نہ سکے۔

مراد سعید نے کہا کہ ہمیں خیبر پختونخوا میں 7 سال ہوئے لیکن سندھ میں ان کی حکومت 3 دہائیوں سے ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ کرپشن کے پیسوں سے ان کے گھر کے اخراجات چلتے ہیں، تھر میں بھوک سے بچے مر رہے ہیں، جو پیسہ لوگوں کی غربت مٹانے کے لیے تھا اس میں بھی کرپشن ہوئی جبکہ سالگرہ ہو یا صدقے کے بکرے سب جعلی اکاؤنٹس سے ہوتا ہے۔

مراد سعید نے کہا کہ پی آئی اے 2008 تک منافع میں تھا جبکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے دور میں خسارے میں گیا۔ ان کے دور میں تمام ادارے خسارے میں چلے گئے۔ اپوزیشن کے وزیر کہتے تھے کہ ایک ادارہ خریدو ایک مفت ملے گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکج دیا۔ کرونا پر انہوں نے کہا کوئی بھوک سے نہیں مرتا جبکہ آج دنیا کہہ رہی ہے بھوک سے زیادہ لوگ مریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain