تازہ تر ین

امریکہ: وفاقی حکومت کا 17 سال بعد سزائے موت پر عمل درآمد

خبریں (ویب ڈیسک )امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے ملک میں وفاق کی تحویل میں موجود قیدیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا گیا۔ وفاقی کی تحویل میں قیدیوں کو سزائے موت دینے کا سلسلہ 2003 سے معطل تھا۔
امریکہ کے اٹارنی جنرل ولیم بر نے ایک سال قبل اعلان کیا تھا کہ وہ وفاقی حکومت کے دائرہ اختیار میں ٓآنے والے جرائم میں ملوث افراد کے لیے سزائے موت بحال کرنا چاہتے ہیں۔
اس اعلان کے بعد پانچ مجرمان کی سزائے موت پر عمل درآمد کے لیے دسمبر 2019 اور رواں سال جنوری کی تاریخیں دی گئی تھیں۔ ان مجرمان کو امریکی ریاست انڈیانا میں سزائے موت دی جانی تھی۔
لیکن سزا پر عمل درآمد سے قبل امریکہ کی سپریم کورٹ نے سزائے موت پر حکمِ امتناع واپس لینے سے انکار کر دیا تھا اور کہا تھا کہ عدالت اس معاملے پر نظر ثانی کرے گی۔
رواں سال اپریل میں واشنگٹن کی اپیل کورٹ نے زہر کے انجیکشن کے ذریعے وفاقی مجرمان کو سزائے موت کی اجازت دے دی تھی جس کے بعد اٹارنی جنرل ولیم بر نے حکم دیا تھا کہ چار مجرمان کی سزائے موت دوبارہ شیڈول کی جائے۔
ولیم بر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ظالمانہ جرائم کا نشانہ بننے والے متاثرین کا ہم پر یہ قرض ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain