تازہ تر ین

ترک صدر طیب اردوان کا آیا صوفیہ کا دورہ،24 جولائی سے باقاعدہ پانچ وقت نماز ادا کرنے کی اجازت

(ویب ڈیسک)ترک صدر طیب اردوان کا آیا صوفیہ کادورہ کیا اور مسجد کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے تاریخی اہمیت کے حامل آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرنے کے بعد  دورہ کیا اور مسجد کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔اس دوران حکام نے انہیں بریفنگ بھی دی اور ترک صدر نے آیا صوفیہ میں تصاویر بھی بنوائیں۔آیا صوفیہ مسجد میں 24 جولائی بروز جمعہ سے باقاعدہ پنج وقتہ نماز ادا کی جائے گی جبکہ جمعے کی نماز ترک صدر بھی آیا صوفیہ میں ادا کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ترکی کی اعلیٰ عدلیہ کونسل آف اسٹیٹ نے یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل 1500 سال پرانی عمارت کو میوزیم سے مسجد میں تبدیل کرنے کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔عدالتی فیصلے کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوان نے آیا صوفیا کو میوزیم سے مسجد میں تبدیل کرنے کے صدارتی حکم نامے پر دستخط کر دیے جس کے بعد آیا صوفیا کی میوزیم کی حیثیت ختم ہوگئی ہے اور اس کا کنٹرول ترکی کے محکمہ مذہبی امور نے سنبھال لیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain