تازہ تر ین

امریکہ، نامعلوم شخص کی فائرنگ سے وفاقی جج کا بیٹا ہلاک، شوہر زخمی

حملہ آور ڈلیوری بوائے بن کر گھر میں آیا اورفائرنگ کردی، خاوند زخمی،خاتون جج تہہ خانہ میں موجود تھیں،جوڈیشل افسر

نیوجرسی(ویب ڈیسک ) امریکہ کی ریاست نیو جرسی میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کر کے خاتون وفاقی جج ایسٹر سلاس کے بیٹے کو ہلاک کر دیا جب کہ فائرنگ سے ان کے شوہر شدید زخمی ہو گئے ۔ریاست نیوجرسی کے شمالی برنس وک ٹاون میں جج ایسٹر سلاس کی رہائش گاہ پر حملہ آور نے فائرنگ کی جس کے بعد وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

چیف ڈسٹرکٹ جج فریڈا ولسن نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں جج سلاس کا 20 سالہ بیٹا موقع پر ہلاک ہو گیا جب کہ ن کے خاوند مارک اینڈریل زخمی ہوئے ۔جوڈیشل افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حملہ آور ڈلیوری بوائے بن کر آیا جس نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی تاہم اس وقت ایسٹر سلاس گھر کے تہہ خانے میں موجود تھیں جنہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعے میں ایک ملزم کے ملوث ہونے کا امکان ہے جو فرار ہو گیا ہے۔امریکہ کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی)نے بھی اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ وہ فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کی تلاش میں ہیں۔ اگر کوئی شخص جج کے گھر پر فائرنگ کرنے والے ملزم کے بارے میں معلومات رکھتا ہے تو فوری آگاہ کیا جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain