تازہ تر ین

14 ٹانگوں والا انتہائی بڑا لال بیگ گہرے سمندر سے دریافت

(ویب ڈیسک )ویسے تو بہت سے لوگ چھوٹے چھوٹے لال بیگوں سے ہی خوفزدہ ہوجاتے ہیں لیکن اگر14 ٹانگوں والا 20 انچ لمبا لال بیگ کسی کے سامنے آجائے تو وہ شاید خوف کے مارے ہی، بے ہوش ہوجائے۔اب تک اتنے بڑے لال بیگ صرف کسی فلم کی کہانی سمجھے جاتے تھے مگر سنگاپور کے محققین کو بحر ہند سے ایک ایسا سمندری لال بیگ ملا ہے جس کی 14 ٹانگیں ہیں اور اس کا سائز 20 انچ ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سنگاپور کی نیشنل یونیورسٹی کے محققین ایک بحری سروے پر تھے اور اس دوران انہیں انڈین اوشن یعنی بحر ہند کی گہرائی سے اب تک کا سب سے بڑا لال بیگ ملا ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain