تازہ تر ین

کولمبیا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 9 اہلکار ہلاک

(ویب ڈیسک)کولمبیا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 9 فوجی اہلکار ہلاک اور ،6 زخمی ہو گئے۔خبر ایجنسی کے مطابق کولمبیا کا ہیلی کاپٹر گوریلا تنظیم کے خلاف آپریشن میں مصروف تھا کہ حادثہ پیش آ گیا،حادثے میں دو فوجی لاپتہ بھی ہو گئے ہیں جن کی تلاش کیلئے ریسکیو سرگرمیاں جاری ہیں۔زخمی ہونے والے فوجیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ہیلی کاپٹر میں 17 فوجی اہلکار سوار تھے۔ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہو سکی تاہم فوج نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain