تازہ تر ین

محکمہ مو سمیات نے پھرکراچی والوں کو بارش کی خوشخبری سنادی

(ویب ڈیسک)محکمہ مو سمیات نے کراچی والوں کو بارش کی خوشخبری سنادی۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں 25اور 26 جولائی کے درمیان ہلکی سے معتدل بارش سمیت آندھی اور گرج چمک کا بھی امکان ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں ممبئی کے قریب کم شدت کا ہوا کا کم دباؤ بن رہا ہے، ہوا کے کم دباؤ کا پھیلاؤ سندھ سمیت کراچی تک آنے کا امکان ہے۔ آج کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 29.5سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔شہر میں مغربی علاقوں سے 34 سے 36 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائوں میں صبح کے اوقات میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain