تازہ تر ین

اوکاڑہ میں بدبخت بیٹے نے باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا

اوکاڑہ :(ویب ڈیسک) ناخلف بیٹے نے ماں پر تشدد کرنے والے باپ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا،پولیس نے آلہ قتل سمیت ملزم کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سگے باپ پر فائرنگ کا یہ افسوس واقعہ صوبہ پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے علاقے حجرہ شاہ مقیم میں پیش آیا جہاں بدبخت بیٹے نے اپنے ہی باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔اوکاڑہ میں بیٹے کے ہاتھوں باپ کے قتل کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، پولیس نے مقتول کی شناخت 55 سالہ سخی محمد کے نام سے کی ہے، جس کی نعش پولیس نے قبضے میں لیکر پورسٹ مارٹم کےلیے بھیج دی ہے۔پولیس نے باپ کی نعش قبضے میں لینے بعد قاتل جواں سالہ بیٹے کو بھی آلہ قتل کے ساتھ حراست میں لےلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کے ورثاء نے کارروائی کیلئے تحریری درخواست تھانہ حجرہ شاہ مقیم میں واقعہ کے 10 گھنٹے بعد جمع کرادیملزم کے مطابق میرا باپ پلمبر تھا جو میری ماں اور بہن بھائیوں پر تشدد کرتا اور گھر میں خرچ بھی نہیں دیتا تھا، جس کے باعث اسے موت کی نیند سلا دیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain