تازہ تر ین

حج ، شیخ عبداللہ بن سلیمان خطبہ حج دیں گے

(ویب ڈیسک)سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رواں سال خطبہ حج کے لیے علامہ عبداللہ بن سلیمان کے نام کی منظوری دے دی ہے۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے شاہی دیوان کے مشیر اور سپریم علماء کونسل کے رکن الشیخ عبداللہ بن سلیمان المنیع کو امسال یوم عرفات کے موقع پر خطبہ حج کا امام مقرر کیا ہے۔اس امر کی تصدیق مسجد حرام اور مسجد نبویﷺ امور کے نگران ادارے کی جنرل پرزیڈنسی نے منگل کے روز کیا ہے۔  شیخ عبداللہ المنیع سعودی عرب کے ممتاز علما بورڈ کے رکن اور ایوان شاہی کے مشیر ہیں۔  انہوں نے ابتدائی تعلیم شقرا کے پرائمری اسکول سے حاصل کی جس کے بعد  تجارت سے منسلک ہوئے۔خیال رہے کہ اس سال فریضہ حج ادا کرنے والوں کا تعلق 160 ملکوں سے ہے ان میں ستر فیصد غیر ملکی ہیں۔عازمین کا انتخاب خودکار طریقے سے کیا گیا، جن میں 30 فیصد مقامی اور 70 فیصد غیر ملکی تارکین ہیں، منتخب عازمین کے پہلے گروپ کو ہفتے کے روز مکہ مکرمہ پہنچا دیا گیا ہے، جہاں وہ ایامِ حج کے آغاز سے قبل ایک ہوٹل میں علیحدہ علیحدہ کمروں میں مقیم ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain