تازہ تر ین

پشاور:جج کےسامنےتوہین رسالت کے ملزم کو گولی ماردی گئی

(ویب ڈٰیسک)پشاور کی مقامی عدالت میں توہین رسالت کے ملزم کو سماعت کے آغاز پر گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق پشاور کی مقامی عدالت میں 29 جولائی کو توہین رسالت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر توہین رسالت کے ملزم طاہر احمد نسیم کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ عدالت میں سماعت شروع ہی ہوئی تھی کہ ایک شخص نے کمرہ عدالت کے باہر سے اندر آکر ملزم کو گولی مار کر قتل کردیا۔

حملہ آور(ببر شیر)  نے مقتول کو جج کے سامنے گولی ماری، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ کے پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔ فائرنگ کا واقعہ ایڈیشنل سیشن جج شوکت اللہ کی عدالت میں پیش آیا۔

توہین رسالت کا مقدمہ جج شوکت اللہ کی عدالت میں زیر سماعت تھا۔ مقتول طاہر احمد نسیم کا تعلق پشتخرہ سے ہے۔ فائرنگ کرنے والا ملزم کی شناخت خالد کے نام سے کی گئی ہے، جو بورڈ بازار کا رہائشی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کے خلاف تعزیرات پاکستان کے سیکشن 295 کے تحت توہین رسالت کا مقدمہ درج تھا۔ سماعت کے موقع پر مقتول طاہر نسیم کو عدالت میں پیش کیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain